اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) کراچی کے صنعتی صارفین کیلئےنیپرا میں رعایتی پیکچ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت میں غیر معمولی تاخیر پر اندسٹری نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز نےکہا ہےکہ سٹیل انڈسٹری طویل عرصے سے بجلی کے یکساں ٹیرف سے محروم ہے،ترجمان واجد بخاری نے کہا کہ بروقت فیصلہ سازی نہ ہونے سے سبسڈی کے اطلاق میں رکاوٹیں حائل ہیں ملک بھر کی صنعت پیکچ سے مستفید ہورہی ہے تاہم کراچی کی انڈسٹری کو محروم رکھنا امتیازی سلوک ہے اس طرح کے اقدامات کاروباری برادری کے اعتماد کوٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے، انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر شدید مسابقت اور بجلی کے بلند ترین نرخوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، شدید معاشی بحران کی وجہ سے سٹیل انڈسٹری بند ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے رعایتی پیکچ کے اطلاق میں بیورو کریسی کے روایتی ہتھکنڈے اوربے حسی آڑے آرہی ہے ملک بھر کی صنعتوں کو یکساں ماحول فراہم کرنے کی ضرور ت ہے ، وفاقی حکومت نیپرا ٹریبونل میں درخواست کی بروقت سماعت کیلئے کردار ادا کرے اور ایک ماہ کے اندر بجلی کے رعایتی پیکچ کے اطلاق میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس سینیٹر شہادت اعوان کی سربراہی میں ہوا جس میں واپڈا...
لاہور جماعت اسلامی کا بھی 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان،امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ میں پریس...
پشاوروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوابی جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ پوری دنیا میں رہنے والے...
اسلام آباد کل بیرونی قرضے اور واجبات 133 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، لیکن مالی ذمے داری اور قرض کی حد بندی ایکٹ...
اسلام آباد سابق فوجی صدر اور چیف آف آرمی سٹاف پرویز مشرف کی تیسری برسی خاموشی سے گزر گئی، ان کے سوگ کے...
اسلام آباد پاکستانی مہمان نوازی کے ٹک ٹاک پرچرچے ہونے لگے ہیں۔ عالمی ٹک ٹاکرز 38سالہ امریکی خاتون اونیجا...
اسلام آباد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔...
پشاورپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم...