صدر علوی کی انقرہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو انقرہ میں ترکی کی سرکاری عمارت پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہےصدرنے پیر کوسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا مجھے یقین ہے کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردگان کی متحرک قیادت میں دہشتگردی کے خطرے کو ختم کر دیگا۔