2022 ،انشورنس انڈسٹری میں بیمہ سیکٹر کا مجموعی پریمیم 68 فیصد

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ایس ای سی پی نے انشورنس انڈسٹری کے تازہ ترین اعدادوشمار شائع کردیے روپورٹ کے مطابق سال 2022 میں لائف انشورنس کا بیمہ کے سیکٹر کے مجموعی پریمیم کا 68 فیصدی ہے جبکہ نان لائف سیکٹر کا حصہ 32 فیصد ہے۔ سال 2022میںبیمہ انڈسٹری کے کل اثاثوں کا حجم 2,114 ارب روپے سے بڑھ کے 2,421 ارب روپے ہو گیا جو کہ بیمہ کے شعبے میں 14.5فیصد گروتھ کو ظاہر کرتا ہے۔ جبکہ انڈسٹری کا مجموعی پریمیم 28 فیصد اجافے کے ساتھ 553 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی پر یمیم سال 2021 میں 432 ارب روپے تھا ۔ انشورنس کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو کلیم کی ادائیگیوںمیں بھی 26 فیصد اضافہ ہوا ۔ سال 2021 میں 218 ارب روپے کے کلیم ادا کئے گئے جبکہ اس سال ادا کئے گئے انشورنس کلیم کا حجم 276 ارب روپے ہے۔