چیف جسٹس ریاستی و حکومتی حلقوں کو 90 روز میں انتخابات کا پابند بنائیں،PTI

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ نگران حکومت ، الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم اتحاد میں شامل بعض جماعتیں عوام کے ووٹ کا حق غیر معینہ مدت تک کیلئے غصب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔چیف جسٹس حالات کی نزاکت کے پیش نظر مداخلت کریں اور ریاستی و حکومتی حلقوں کو دستور کا پابند بناتے ہوئے 90 روز کی مدت میں عام انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کا پابند بنائیں۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال ، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات پر عدالتی کارروائیوں اور تنظیمی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔