لاہور ( نمائندگان جنگ ) قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم نواز شریف نے 4سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروا لیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف 21اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے، اسی روز قائد (ن) لیگ ابو ظہبی سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم کی نجی پرواز 243ی ایڈوانس بکنگ کروا لی گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نجی پرواز ای وائی 243علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شام 4بجکر 25منٹ پر لینڈ کرے گی، میاں نواز شریف کی بکنگ نجی پرواز کی بزنس کلاس میں کروائی گئی ہے، وطن واپسی پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا سٹاف اور ذاتی مشیران بھی ہوں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے ہمراہ محمد وقار، ڈاکٹر عدنان، میاں ناصر جنجوعہ ہوں گے، سینیٹر عرفان صدیقی بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنمائوں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کروالی ہیں۔
کراچی سعودی عرب، امارات عمان سمیت 11 ملکوں سے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 173 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے...
بیجنگ:چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین ، افریقہ کے تعلقات نے بھرپور ترقی کی ہے،چینی میڈیا کے مطابق چین کے...
کراچی رواں برس لیبیا کے قریب دو کشتی حادثے اور 2023 میں ہونے والے کشتی حادثے کی تین مختلف رپورٹس کے حوالے سے...
اسلام آباد وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اس سے نمٹنے کیلئے عالمی...
اسلام آباد آئیسکو نےنئے کنکشن کے لیے فیس میں کئی سو گنا اضافہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نئے اے ایم آئی میٹر...
اسلام آباد پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ میری ٹائم مشق نسیم البحر کے سلسلے کی...
پشاورچیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ویلج پشاور کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ...
اسلام آباد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے موقع پر...