شیخ رشید کو بازیاب کرائیں ورنہ پولیس کیخلاف مقدمہ ہوگا، لاہور ہائیکورٹ

03 اکتوبر ، 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی بازیابی کیلئے مزید ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت جسٹس صداقت علی خان کہا کہ شیخ رشید کو بازیاب کراوئیں وورنہ پولیس کے خلاف مقدمہ ہو گا۔ عدالت کو بتایا گیا ہےکہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکراور ملازم عمران واپس آگے ہیں۔ وکیل سردار عبدالرازق خان نے کہا میری ان سے ملاقات نہیں ہوئی۔عدات عالیہ نے ریمارکس دئیے کہ واپس آنےوالے تو کہتے ہوں گے کہ ہم مسجد میں تھے ۔ عدالت ؎آر پی او سے استفسار کیا کہ بتائیں شیخ رشید کہاں ہیں ؟آر پی اوسید خرم علی نے مزید پندرہ روزکی مہلت مانگی ۔