وزیرِاعظم سے نگراں وزیرِ قانون سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی ملاقاتیں

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیرِ قانون احمد عرفان اسلم نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ادھرانوار الحق کاکڑ سے سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے ملاقات کی۔علاوہ ازیں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایازنے ملاقات کی ان سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کہا ہے کہ ملک کے طول و عرض میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا۔ قبلہ ایاز نے وزیراعظم کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی موجود صورتحال سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے وزیراعظم کو اسلامی نظریاتی کونسل کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔