شیخ رشید کے ساتھ گرفتار ان کا بھتیجا اور ملازم گھر پہنچ گئے

03 اکتوبر ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شیخ رشید کے ساتھ گرفتار ان کا بھتیجا اورملازم گھرپہنچ گئے ، سابق وزیرداخلہ کو 17ستمبر کی شام ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور ایک ملازم شیخ عمرا ن کے ہمراہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ایک گھرسے حراست میں لیاگیا تھا ، سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاتھاکہ انہیں پنجاب پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ،شیخ رشید کے بارے تاحال معلوم نہیں ہوسکاکہ وہ کہاں ہیں ،تاہم ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور ایک ملازم شیخ عمران 15دن بعد پیر کی صبح اپنے گھر واپس پہنچ گئے ، شیخ راشد شفیق نےان دونوں کے گھرپہنچنے کی تصدیق کی ہے ۔