مالی سال کی پہلی سہ ماہی، پاکستان کے تجارتی خسارے میں 42.25فیصد کمی

03 اکتوبر ، 2023

اسلا م آباد( کامرس رپورٹر ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 42.25 فیصد کمی کے ساتھ 5ارب28کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا ، جولائی تا ستمبر کےد وران برآمدات 3.7فیصد کمی کیساتھ 6ارب89کروڑ90لاکھ ڈالر اور درآمدات 25.36فیصد کمی کے ساتھ 12ارب 18کروڑ80 لاکھ ڈالر کی رہی، گزشتہ اس عرصے کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 9ارب15کروڑ90لاکھ ڈالر تھا، پاکستان بیور و آف شماریات کے مطابق ماہ ستمبر میں برآمدات میں 4.18فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر میں 2ارب46کروڑ 50لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئی جو اگست میں 2ارب36کروڑ60لاکھ ڈالر کی تھیں ، جبکہ ماہ ستمبر میں اگست کے مقابلے میں 12.68فیصد کمی ہوئی جبکہ گزشتہ برس ماہ ستمبر کے مقابلے میں 25.30فیصد کمی ہوئی۔