اداکارہ مائرہ خان دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

03 اکتوبر ، 2023

لاہور(شوبز رپورٹر) اداکارہ مائرہ خان دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، اداکارہ کی شادی کی چندتصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئیں، دولہا سلیم کریم کاروباری شخصیت اور اداکارہ کے دیرینہ دوست ہیں، شادی میں اداکارہ نے سفید عروسی لباس پہنا جبکہ دولہا نے سیاہ شیروانی، میچنگ پاجامہ اور ہلکے نیلے رنگ کی پگڑی پہنی، اداکارہ کی شادی کی تقریب میں قریبی دوست اور رشتے دار شریک ہوئے، اس سےقبل 2007ء میں اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی شادی علی عسکری سے ہوئی تھی جو 2015ء میں طلاق پر ختم ہوئی، ان کی پہلی شادی سے ایک 13 سالہ بیٹا ہے۔