سینٹ کمیٹی کوجی بی میں سی پیک کے نئے فیز ،انفراسٹرکچر منصوبوں پربریفنگ

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (نامہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس پروفیسر ساجد میر کی زیر صدارت ہوا،کمیٹی کو وزارت منصوبہ بندی اور حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے جی بی کو توانائی فراہمی بڑھانے کیلئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز اجراء پر بریفنگ دی گئی ،سیکرٹری وزارت نے کہا کہ کشمیر کے عبوری آئین اور گلگت بلتستان آرڈر پر وزارت اور کراچی معاہدے کے مطابق عمل نہیں کیا جا رہا،جی بی اور کشمیر کے چیف سیکرٹری کی تنخواہ وزارت امور کشمیر ادا کرتی ہے،پی ایس ڈی پی کے منصوبوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے منصوبوں کے ڈیزائن اور ان پر عملدرآمد ناقص ہے ان پر بجٹ کی پابندیاں ہیں صرف قابل عمل منصوبوں کو فنڈجاری کیا جائیگا اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور پندرہ دن میں منصوبوں کا جائزہ مکمل کر لیا جائیگا ، کمیٹی کو گلگت بلتستان میں سی پیک کے نئے فیز، انفراسٹرکچر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔