بیوروکریسی میں تبادلے،سابق چیف کمشنر اسلام آبادکی خدمات پنجاب کے سپرد

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، سابق چیف کمشنر اسلام آباد اور سابق چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) نور الامین مینگل کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے کیپٹن (ر) نور الامین مینگل اِن دنوں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے، پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ان خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات ڈی آئی جی فیروز شاہ کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نیشنل پولیس بیورو میں تعینات ڈی آئی جی محمد کاشف مشتاق کانجو کو تبدیل کر کے اُنکی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں،آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے تقرر کے منتظر قاسم ملک ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈی جی آڈٹ آبی وسائل دفتر لاہور، تقرر کے منتظر الطاف حسین ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈی جی آڈٹ موسمیاتی تبدیلی دفتر اسلام آباد اور تقرر کے منتظر محمد ارسلان سینئر اکاؤنٹس آفیسر ریلویز کیرج فیکٹری اسلام آباد تعینات کئے گئے ہیں۔