اسلام آباد،لاہور( وقائع نگار،نمائندگان جنگ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کےساڑھے5 لاکھ ملازمین سکول ٹھیک نہیں کر سکتے تو بند کردیں،وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وحدت روڈ کا دورہ کیا ، ٹیچرز کی تعداد کے حوالے سے پوچھا تو انہیں بتایاگیا کہ گیارہویں اور بارویں کلاسز کے طلباء کو پڑھانے کیلئے 7برس سے کوئی ٹیچر نہیں، 1650طلباء کیلئے 60ٹیچرز ہیں جبکہ 35ٹیچرزالیکشن کمیشن کی ڈیوٹی پرہیں اور 10 ٹیچرز بیرون ملک، ڈیپوٹیشن اور چھٹی پر ہیں اور صرف 15ٹیچرز موجود ہیں۔وزیر اعلیٰ نے واٹر فلٹریش پلانٹ کا معائنہ کیا اورزنگ سے بھرے واٹر فلٹر دیکھ کر سخت برہمی کااظہار کیا اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور سی ای او ایجوکیشن کی سرزنش کی۔محسن نقوی نے کہا بچوں کو زہر پلایا جارہا ہے ، کیا ہم اپنے بچوں کو اس زنگ آلود واٹر فلٹر کا پانی پلا سکتے ہیں ،ہاتھ دھونے کیلئے صابن تک نہیں،حکام جواب نہ دے سکے۔وزیراعلی ٰنے صوبائی وزیرتعلیم منصور قادر کو فوری طور پرسکول بلایا جبکہ سیکرٹری سکول،سی ای او ایجوکیشن کو بھی فوری طور پر طلب کیا ، وزیراعلی نے مقامی ہوٹل میں سپیشل ایجوکیشن داخلہ مہم اور سپیشل بچوں کو معاون آلات کی تقسیم کے پراجیکٹ کا بھی آغاز کر دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاپائلٹ سکو ل وحدت روڈ کے حالات دیکھ کر ذاتی طور پربہت تکلیف ہوئی،ہماری بھی یہ ناکامی ہے کہ ہمیں 8ماہ ہو گئے ہیں اوراس سکول کا آج پتہ چلا ، دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کابینہ کے ہمراہ مال روڈ کا دورہ کیا اور اسے ڈسٹ فری روڈ بنانے کے لئے گرین بیلٹ میں معیاری گھاس لگانے کے کام کا معائنہ کیا ، خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ بھی کیا، وزیر اعلیٰ میانوالی میں د ہشت گردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکار ہارون الرشید خان کی رہائشگاہ پر بھی گئے،تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور رہائشگاہ جانے والی سڑک کو شہیدہارون الرشید خان کے نام سے منسوب کرنے اور بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا، جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے عیسی خیل کنڈل چیک پوسٹ پہنچ گئے اور چیک پوسٹ کو بھی شہید ہارون الرشیدخان کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان کیا۔
اسلام آباد"اڑان پاکستان ایکشن پلان" پر مشاورتی اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر توگے تونسر...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے ملک بھر میں طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران...
اسلام آباد سینیٹ میں 5بل منظور،5 قائمہ کمیٹی کے سپرد،5 موخر، دو واپس ،ایک مسترد ۔ سینیٹر کامران مرتضی نے نے...
اسلام آباد وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال2024میں 13506شکایات درج کرائی گئی جن میں سے...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 262کوئٹہ سے کامیاب قراردیئے جانے والے آزاد امیدوار، عادل بازئی...
رملہغزہ میں حماس کی قید سے 3 اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کی واپسی کے چند گھنٹے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے بجلی کی نئی مارکیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا...