عالمی مبصرین کو عام انتخا بات کی دعوت دینی ہے یا نہیں اجلاس آج الیکشن کمیشن میں ہوگا

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (آئی این پی) عالمی مبصرین کو عام انتخا بات کی دعوت دینی ہے یا نہیں، اجلاس آج بروز منگل الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کو مدعو کرنے کے حوالے سے آج بروز منگل 11 بجے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔