ڈاکٹر طارق محمود کو پی آئی او کا اضافی چارج

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وفاقی حکومت نے انفار میشن گروپ کے گریڈ21 کے افسر اور ایگز یکٹو ڈائریکٹر جنرل انفار میشن سروس اکیڈمی اسلام آ باد ڈاکٹر طارق محمودخان کو پر نسپل انفار میشن افسر( ایگز یکٹو ڈائریکٹر جنرل) پریس انفار میشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آ باد کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا ہے اس سے قبل یہ چارج ایم ڈی اے پی پی محمد عاصم کھچی کے پاس تھاوزارت اطلاعات و نشریات نے باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،ڈاکٹر محمد طارق خان اسسے قبل وزارت اطلاعات و نشریات کے کئی اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں جن میں ایم ڈی اے پی پی، ڈی جی الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز اور ڈائریکٹر اے بی سی شامل ہیں۔