عمران و بشری بی بی کی ازدواجی حیثیت سے متعلق مقدمے کی نظرثانی درخواست ناقابل سماعت قرار

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی شرعی عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور بشری بی بی کی از دواجی حیثیت متعلق مقدمہ میں نظر ثانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ، چیف جسٹس ، اقبال حمید الرحمن کی سربراہی میں جسٹس خادم حسین ایم شیخ اور جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور پر مشتمل شریعت بینچ نے شاہد اورکزئی کی نظر ثانی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا شریعت کورٹ کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا فورم سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ ہے، عدالت نے درخواست گزار کو شریعت اپلیٹ بنچ سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔