شاہ محمودقریشی سے اڈیالہ جیل میں اہل خانہ اور وکلاء کی ملاقات

03 اکتوبر ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سابق وزیرخارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی سے اڈیالہ جیل میں انکے اہلخانہ اور وکلاء نے ملاقات کی،جیل کے کانفرنس روم میں ہونیوالی ملاقات سوا گھنٹہ تک جاری رہی،ملاقات کرنےوالوں میں انکی اہلیہ ماہین قریشی، بیٹی مہربانو،بہو ماہ نور قریشی ،بیٹازین قریشی،وکیل بیرسٹر تیمور ملک اور سمیر چنائے شامل ہیں۔