چیئرمین پی ایس ایف ڈاکٹر شاہد محمود بیگ نے ایک درجن افسران کواپنی اصل پوزیشن پربھیج دیا

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود بیگ نے اپنی جبری رخصت کے دوران لک آفٹر چارج پر تعینات چیئرمین کی طرف سے کئے گئے تبادلوں میں سے تقریباً ایک درجن گریڈ انیس تک کے ملازمین کو واپس اپنی اوریجنل پوزیشن پر بھجوا دیا ہے ، حالیہ جاری احکامات کیمطابق گریڈ 19کے ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایڈمن)پاسٹک محمد غازی کو میوزیم آف نیچرل ہسٹری سے پاسٹک میں ان کی اوریجنل پوزیشن پر بھجوا دیا گیا ہے، گریڈ انیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اکائونٹس غفار احمد کو میوزیم آف نیچرل ہسٹری سے واپس پاسٹک، گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر مشکات اللہ کو میوزیم آف نیچرل ہسٹری سے سائنس فائونڈیشن میں ریسرچ سپورٹ سیکشن، گریڈ اٹھارہ کے وسیم علی نواز کو پاسٹک سے میوزیم آف نیچرل ہسٹری ، گریڈ سترہ کے ویب منیجر کو میوزیم آف نیچرل ہسٹری سے سائنس فائونڈیشن میں اوریجنل پوزیشن پر، سہیل فاروق کو پی ایم این ایچ سے پاسٹک، محمد عثمان ملک کو پی ایس ایف سے پاسٹک، محمد خالد کو پی ایم این ایچ سے سائنس فائونڈیشن بھجوا دیا گیا ہے۔