الیکشن کمیشن نے فافن کا تجزیہ غلط فہمی پر مبنی قرار دےدیا

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کا تجزیہ غلط فہمی پر مبنی قرار دیدیا، کمیشن نے وضاحتی بیان میں کہا کہ فافن کا ابتدائی حلقہ بندیوں سے متعلق تجزیہ غلط فہمی پر مبنی ہے،قومی اسمبلی 266 نشستیں صوبوں کے درمیان آبادی کی بنیاد پر تقسیم کی گئی ہیں صوبے کی مختص نشستوں کا کوٹہ آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے نکالا گیا ہے ہر ضلع کی آبادی اور نشستوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حلقہ بندی کی گئی، فافن نے صوبے کے کوٹہ کو بطور یونٹ لیا اور بنیادی انتظامی یونٹ کو نظر انداز کیا، ایکٹ کی سیکشن 20 (3) میں حالیہ ترمیم بھی تائید کرتی ہے کہ ضلع بنیادی یونٹ ہوگا آبادی کا ڈیٹا ابتدائی حلقہ بندی میں پہلے ہی دستیاب ہے، آبادی کے اعداد و شمار میں فرق سے متعلق جس ڈیٹا کا ذکر کیا گیا ہے وہ درست نہیں 64 حلقے ایسے ہیں جس میں 10فیصد سے زیادہ آبادی کی کمی بیشی ہے، عذر داری کی سہولت اسی لئے دی کہ ابتدائی حلقہ بندی میں غلطیوں کا ازالہ کیا جاسکے، غلطی پائی گئی تو اعتراضات کی سماعت کے دوران اسے درست کردیا جائیگا۔