سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے قومی صنعتی پالیسی مرتب کرنیکا فیصلہ

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) حکومت نے صنعتی ترقی کے فروغ اور ملک میں غیر ملکی و مقامی سرمایہ کاری میں اضافے کےلیے قومی صنعتی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور معاشی ترقی کےلیے بہت تیزی سے اقدامات کیے جارہےہیں ان اقدامات میں وزارت صنعت وپیداوار کو فوری طور پر قابل عمل قومی صنعتی پالیسی مرتب کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے اس حوالے سے وزارت صنعت وپیداوار قومی صنعتی پالیسی کا مسودہ مرتب کررہی ہے جس کو جلد منظوری کےلیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا، ملک کےصنعتی شعبے نے کہا متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائےتاکہ ایک جامع اور متوازن پالیسی سامنے آئے ، پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز سمیت دیگر صنعتی شعبوں نے قومی صنعتی پالیسی پر خیرمقدم کیا ہے۔