لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب کی صوبائی سول سروس کے افسران کی تنظیم پرونشل مینجمنٹ سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ معلومات تک رسائی کے قانون 2013 کے تحت محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے سروسز ونگ سے چیف سیکرٹری پنجاب کی پوسٹ کیلئے مصدقہ سروس رول اور پنجاب کے متعدد اعلیٰ افسران کے سال 2000 سے اب تک کی تعیناتیوں اور عہدوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں."جنگ" کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید ظفر حسن نقوی کی جانب سے سیکشن افسر(سروسز 3) کو رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کو پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کے سیکشن 4کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی پوسٹ کیلئے بنائے گئے رولز کی مصدقہ نقول اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ایس اینڈ جی اے ڈی) ،چیئرمین پلانگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ،چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ، سیکرٹری سروسز، سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ، سیکریٹری برائے گورنر پنجاب ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اور ڈپٹی سیکرٹری سروسزکے عہدوں پر سال 2000 سے لیکر ابتک تعینات رہنے والے افسران کے نام اور ان کے سروسز کیڈر کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن نے سیکشن آفیسر سروسز کو معلومات تک رسائی کے قانون 2013 کے تحت دی گئی اس درخواست میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ آر ٹی آئی قانون کے تحت وہ اس درخواست کا جواب (14 دن) کے اندر فراہم کریں گے۔پی ایمُ ایس آفیسرزایسوسی ایشن نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے سروسز ونگ کو بھیجی گئی اس درخواست کی ایک کاپی چیف انفارمیشن کمشنر کو بھی ریکارڈ کیلئے بھجوائی دی ہے۔
کراچی اسلام آباد مظاہرے کے بعد ہلاکتوں کی جعلی خبریں و وڈیوز، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن...
کراچیدنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام سمیت میٹا کی سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے برازیل کے صدرلولا ڈا سلوا کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔...
اسلام آباد ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس آئی ایف ای ایم میں 2.5روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔وفاقی حکومت نے میجر جنرل جواد ریاض کو ڈائریکٹر...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے افواج پاکستان کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں گزشتہ روز وزراء کی عدم موجودگی پر ممبران نے کڑی تنقید کی، ڈپٹی اسپیکر بر ہم اور...
اسلام آباد ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے 204آڈیٹرز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی .وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن،...