سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ نیوز) سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو کل عدالتمیں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد کی سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے سائفر کیس کی سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ جج نے کہا کہ گواہوں کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں۔