بجلی مزید 3.28 روپے مہنگی، صارفین سے6 ماہ تک اضافی وصولیاں ہوں گی

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (ایجنسیاں)نیپرا نے حکومت سے منظوری کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا اپنا فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق فی یونٹ بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی‘صارفین پر 159ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا‘نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے۔اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔