سارہ سنی بھارتی سپریم کورٹ میں کیس کی پیروی کرنیوالی قوت سماعت سے محروم پہلی خاتون وکیل بن گئیں

03 اکتوبر ، 2023

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ میں سارہ سنی کیس کی پیروی کرنے والی قوت سماعت سے محروم پہلی خاتون وکیل بن گئیں، 22 ستمبر کو انہوں نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے سامنے علامتی زبان میں ترجمانی کرنے والے(انٹرپریٹر) شخص کی مدد سے اپنے موکل کا کیس پیش کیا۔ سارہ کو بھارت میں سماعت سے محروم پہلی رجسٹرڈ وکیل سمجھا جاتا ہے، اب وہ سپریم کورٹ میں بھی جرح کرنے والی ایسی پہلی وکیل بن گئیں۔قبل ازیں چیف جسٹس چندر چوڑ نے سارہ کو انٹرپریٹر کی مدد سے جرح کرنے اجازت دے دی۔ گزشتہ دو سال کے دوران کوشش کے باوجود نچلی عدالتوں نے انہیں جرح کے لیے انٹرپریٹر کی مدد حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔