کراچی میں دبئی اور ایران سے بھتے کی کالز موصول ہونے لگیں

03 اکتوبر ، 2023

کراچی (این این آئی)کراچی میں بزنس کمیونٹی کو دبئی اور ایران سے بھتے کی کالز موصول ہونے لگیں، بھتہ خوری میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ دنوں میں بھتہ خوری کا سلسلہ بڑھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریئل اسٹیٹ میں کام کرنے والے شخص کو بھتے کی کال موصول ہوئی، دبئی سے کال موصول ہوئی، جس کو ٹریس کیا گیا۔