اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ میں آج بروز منگل سپریم کورٹ ( پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ2023 کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت ہوگی، مقدمہ کی کارروائی ٹیلی ویژن چینلوں پر براہ راست نشر کی جائیگی، دوسری جانب پی ٹی آ ئی نےمقدمہ میں نئی متفرق درخواست کے ذریعے اضافی دستاویزات جمع کروا تے ہوئے انہیں ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 15رکنی فل کورٹ بینچ کیس کی سماعت کریگا۔اس حوالے سے مقدمہ کی کارروائی کو ٹیلی ویژن چینلوں پر براہ راست نشر کرنے کیلئے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ۔
اسلام آباد نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ماہ رواں کے آخری ہفتے میں آپریشنلائز کرنے کے انتظامات مکمل کر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر...
دبئی دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اوپن ڈور پالیسی کو برقرار رکھنے میں ناکامی پر تین اعلیٰ...
کراچی سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے نئے ڈرامہ سیریل ”محشر“ کا آغاز جمعہ سے ”جیو ٹی وی“ پر ہوگا۔...
کراچی پاکستان کے نمبر ون اور سب سے مقبول نیوز چینل ”جیونیوز“نے سوشل میڈیا کے میدان میں ایک اور شاندار قدم...
کراچی والدہ کےساتھ جھگڑا کرنے کی شکایت پر مددگار 15 کے ذریعہ تھانہ لائے گئے شہری پر پولیس نے گٹکا ماوا کا مقدمہ...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما ن لیگ، سینیٹر طلال...
اسلام آباد سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی حمایت کے لئے دیئے گئے 3ارب ڈالر...