سرائے عالمگیر، مخالفین نے ریٹائرڈ میجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

03 اکتوبر ، 2023

گجرات(نمائندہ جنگ) سرائے عالمگیر میں مخالفین نے ریٹائرڈ میجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، زاہد اقبال نے 2013میں ملک بشیر نمبردار کو قتل کیاتھا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ریٹائرڈ میجر زاہد اقبال پر فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے،مقتول زاہد اقبال راولپنڈی میں مقیم تھا اور اپنے گاؤں کھوہار میں زمینوں کی خرید و فروخت کیلئےآیا تھا،پولیس کے مطابق مقتول ریٹائرڈ میجر زاہد اقبال نے 2013میں ملک بشیر نمبردار کو گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔پولیس نے مقتول کے بیٹےکی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔