کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار،روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 1.50 روپے کم ہو گئی،یورو کی قیمت ایک روپے گھٹ گئی ،پاؤنڈ بھی ایک روپے سستا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ایک روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 287.60 روپے سے کم ہو کر 286.60 روپے اور قیمت فروخت 90 پیسے کی کمی سے 287.80روپے سے کم ہو کر 286.90 روپے ہو گئی ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 1.50 روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 285.00 روپے سے کم ہو کر 283.50 روپے اور قیمت فروخت 288.00 روپے سے کم ہو کر 286.50 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 303.00 روپے سے کم ہو کر 302.00روپے اور قیمت فروخت 306.00 روپے سے کم ہوکر 305.00 روپے ہو گئی جبکہ ایک روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 349.50 روپے سے کم ہو کر 348.50 روپے اور قیمت فروخت 353.00 روپے سے کم ہو کر 352.00 روپے ہو گئی ہے،دریں اثنا پیر کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ98پیسے کی کمی سے 286.76 روپے پر آگیا ہے۔
اسلام آباد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کیلئے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں وائلڈ...
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے وزارت آئی ٹی سے انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ سے گزشتہ چھ مہینوں کے دوران...
راولپنڈیلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اورفوجی فرٹیلائزر بن...
اسلام آ باد ارشد علی ڈائریکٹر فنانس، سر گنگا رام ہاسپٹل لاہور تعینات، ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ تجارت فواد حسن...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کے بعد سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے...
کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے مابین...
اسلام آباد پاکستان اور روس میں ریل کے ذریعہ رابطہ قائم کیا جارہا ہے اور اس سلسلےمیں پہلی آزمائشی مال گاڑی...