الیکشن کمیشن نے فافن کا تجزیہ غلط فہمی پر مبنی قرار دے دیا

03 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(ایجنسیاں)الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)کا تجزیہ غلط فہمی پر مبنی قرار دے دیا، حلقہ بندیوں کے معاملے پر فافن کی رپورٹ پر ای سی پی نے وضاحتی بیان جاری کیا اور کہا کہ فافن کا ابتدائی حلقہ بندیوں سے متعلق تجزیہ غلط فہمی پر مبنی ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 266 نشستیں صوبوں کے درمیان آبادی کی بنیاد پر تقسیم کی گئی ہیں۔ صوبے کی مختص شدہ نشستوں کا کوٹہ آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے نکالا گیا ہے۔