نومولود، خاتون اور 5افراد کی لاش ملیں ،2افراد نے خودکشی کر لی

03 اکتوبر ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی سو کوارٹر پیر کالونی الجمیل مسجد کے قریب واقع گھر میں نوجوان نے مبینہ خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 17برس کے ظہور ولد خالق شاہ کے نام سے ہوئی، متوفی ذہنی مریض بتایا جاتا ہے، نارتھ کراچی بلال کالونی سیکٹر سیون اے میں واقع گھر سے ملنے والی 40 برس کے محمد رفیق کی پھندا لگی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی ،پولیس کے مطابق گھر والوں کا کہنا ہے کہ رفیق نے مبینہ خودکشی کی ہے ، پی آئی بی کالونی امینہ آباد کے قریب مکان سے ملنے والی 55 برس کی نوشابہ دختر دیدار علی کی 4دن پرانی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،کورنگی نمبر ساڑھے 5 غوث پاک روڈ نالے کے قریب سے ملنے والی نومولود کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے منتقل کی گئی،نارتھ کراچی بلال کالونی سیکٹر 7A میں گھر سے ملنے والی 40 برس کے محمد رفیق کی پھندا لگی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب فٹ پاتھ سے 55 برس کے شخص پرانا گولیمار بینظیر پارک کے قریب فٹ پاتھ سے 50 برس کے نشے کے عادی شخص اور لیاقت آباد 10 نمبر پل کے نیچے فٹ پاتھ سے55 برس کے شخص کی لاشیں ملیں جو سردخانے منتقل کردی گئیں ۔