شاہد غوری کی مستونگ سانحہ کے شہدا ءکے گھروں پر جاکر تعزیت

03 اکتوبر ، 2023

کراچی ( اسٹاف ر پو ٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں شہید ہونیوالوں کے گھروں پر جاکر تعزیت اور دعا کی اور اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی، یہاں سے جاری ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اہلسنت کو نشانہ بنانے اور میلاد کے جلوس پر حملہ کرنیوالوں کو کسی طور بھی معاف نہیں کیا جاسکتا،پاکستان سنی تحریک شہید ہونیوالوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں، مصیبت کی گھڑی میں شہید وں کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑینگے،بلوچستان کی حکومت کا شہیدوں کے لواحقین کو 15لاکھ کی بجائے وفاقی حکومت  ہر شہید کو ایک کروڑ معاوضہ دلوانے کا اعلان کرے،انہوں نے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر مستونگ کے شہیدوں کے ورثا اور زخمیوں کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔