کراچی ( اسٹاف ر پو ٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں شہید ہونیوالوں کے گھروں پر جاکر تعزیت اور دعا کی اور اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی، یہاں سے جاری ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اہلسنت کو نشانہ بنانے اور میلاد کے جلوس پر حملہ کرنیوالوں کو کسی طور بھی معاف نہیں کیا جاسکتا،پاکستان سنی تحریک شہید ہونیوالوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں، مصیبت کی گھڑی میں شہید وں کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑینگے،بلوچستان کی حکومت کا شہیدوں کے لواحقین کو 15لاکھ کی بجائے وفاقی حکومت ہر شہید کو ایک کروڑ معاوضہ دلوانے کا اعلان کرے،انہوں نے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر مستونگ کے شہیدوں کے ورثا اور زخمیوں کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔
کراچی انجینئروسیم عابدی کے مطابق محفلِ جشنِ ولادت امام حسن مجتبیٰؓ و تقریب اجتماعی روزہ کشائی آج بروز...
کراچی انڈہ موڑ کے قریب مبینہ طورپر لوٹ مار میں ملوث ملزم کو شہریوں نے تشدد کے بعد ہلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق...
کراچی ملیر کورٹ کے باہرچھریوں کے وار سے45سالہ رحمت بیگم زوجہ سرور ہلاک اور 18سالہ رابیہ دختر سرور شدید زخمی...
کراچی رمضان المبارک میں مسافروں کی کم تعدادہونے کے باعث2ٹرینیں معطل کردی گئی،پاک بزنس ایکسپر یس اور کراچی...
کراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں ملزمہ مسماۃ گل نسا کی درخواست...
کراچی انسداد دہشتگردی منتظم عدالت سینٹرل جیل نے نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کرنے کے...
کراچی مولانا سید محمد عون نقوی مرحوم کے صاحبزادے اور حج، عمرہ و زیارت کمیٹی کے صدر مولانا سید ابرار حسین نقوی...
کراچی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رکن توصیف خانزادہ کے والد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،نمازہ...