کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا،پولیس نے مقدمہ کا ضمنی چالان پراسیکیوٹر جنرل آفس کو جمع کرادیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمہ کا چالان پراسیکیوٹر جنرل آفس میں جمع کروادیا ہے، چالان کی اسکروٹنی کے بعد عدالت میں پیش کردیا جائے گا ، وقت دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،گرفتار ملزمان سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد ، راجا شمیم اور محسن عباس کو عدالت میں پیش کیاگیا،مقدمہ کا مرکزی ملزم سابق پولیس افسر شعیب شوٹر ضمانت پر ہے ،عدالت نے جیل حکام کو بھی گرفتار ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
کراچی اورنگی ٹاؤن پولیس نے مچھلی مارکیٹ میں مکان میں قائم گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں...
کراچینیو کراچی میں بلدیہ عظمیٰ انسداد تجاوزات کے عملے پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس...
کراچی سرجانی ٹاؤن پولیس نے گزشتہ روز لاپتا ہونے والے 10 سالہ نمیر ولد ارسلان کو تلاش کر کے والد کے حوالے کر...
کراچی فرنیٹر کالونی سیکٹر 3 میں واقع گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں 40 سالہ آصف ولدسعید اور اسکا بیٹا 15سالہ محمد...
کراچی انجینئر وسیم عابدی کے مطابق خیرالعمل ٹرسٹ کے تحت مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی قرآن خوانی...
کراچی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے...
کراچی عیدگاہ پولیس نے جعلی پولیس کانسٹبلز بن کر شہریوں کو ہراساں اور لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان بشیر ، اخلاق...
کراچی کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے اپنا بھر پور...