کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے اپنے دائرہ کار میں آنے والے علاقوں کی لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں کی ہے کے، الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دستیاب شیڈول کے مطابق 71فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جبکہ ترمیم شدہ لوڈشیڈ نگ شیڈول نافذ العمل ہوچکا ہے یہ شیڈول کےالیکٹرک کے نیٹ ورک میں شامل 2000فیڈرز پر مشتمل نیٹ ورک پر ہونے والی بجلی کی چوری اور عدم ادائیگیوں کے جائزے کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے، کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم نقصان والے علاقوں کو لوڈشیڈنگ میں کمی یا مستثنیٰ ہونے کی صورت میں فائدہ ہوتا ہے، ایسے علاقے ہمارے نیٹ ورک کے 71 فیصد پر مشتمل ہیں،ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں بل باقاعدگی سے ادا کیے جاتے ہیں اور جہاں چوری میں کمی آتی ہے وہاں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوتی چلی جاتی ہے، موجودہ معاشی حالات میں ایسے علاقوں کو ”مفت بجلی“ فراہم نہیں کی جا سکتی جہاں بلوں کی ادائیگی کم ہو یا مسلسل کمی ہورہی ہو۔
کراچی اورنگی ٹاؤن ایک نمبر کے رہائشی 30 سالہ فواد ولد اکرام نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کر لی۔
کراچی سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں چلائی جارہی مفت شٹل سروس ناکام ہوگئی، ذرائع کے مطابق شٹل سروس بس اڈوں...
کراچی جامعہ کراچی کے دفترِ مشیرِ امورِ طلبہ کے زیرِ اہتمام "یومِ حسینؓ" بدھ، 22 جولائی صبح 11 بجے پارکنگ...
کراچی ملیرکورٹ نے لانڈھی قائد آباد میں تین سالہ کلثوم کے قتل کے مقدمے میں ملزمان سکینہ اور نادر کو 4 دن کے...
کراچی سی ٹی ڈی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا، سینٹرل جیل جوڈیشل...
کراچی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی...
کراچی گلستان جوہرمیں واقع نجی اسپتال میں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت کے باعث دوران علاج خاتون 57 سالہ جمیلہ زوجہ سلیم...
کراچی عدالت نے سانحہ گل پلازہ آتشزدگی کیس میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مکمل رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی...