کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے اپنے دائرہ کار میں آنے والے علاقوں کی لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں کی ہے کے، الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دستیاب شیڈول کے مطابق 71فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جبکہ ترمیم شدہ لوڈشیڈ نگ شیڈول نافذ العمل ہوچکا ہے یہ شیڈول کےالیکٹرک کے نیٹ ورک میں شامل 2000فیڈرز پر مشتمل نیٹ ورک پر ہونے والی بجلی کی چوری اور عدم ادائیگیوں کے جائزے کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے، کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم نقصان والے علاقوں کو لوڈشیڈنگ میں کمی یا مستثنیٰ ہونے کی صورت میں فائدہ ہوتا ہے، ایسے علاقے ہمارے نیٹ ورک کے 71 فیصد پر مشتمل ہیں،ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں بل باقاعدگی سے ادا کیے جاتے ہیں اور جہاں چوری میں کمی آتی ہے وہاں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوتی چلی جاتی ہے، موجودہ معاشی حالات میں ایسے علاقوں کو ”مفت بجلی“ فراہم نہیں کی جا سکتی جہاں بلوں کی ادائیگی کم ہو یا مسلسل کمی ہورہی ہو۔
کراچیشادیوں میں ہوائی فائرنگ کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس نے شادی ہال کے باہر فائرنگ کی صورت میں...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ایف سی پی ایس پارٹ 2 کے داخلوں سے متعلق کامیاب امیدواروں کی فہرست...
کراچی انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بورڈآف انٹرمیڈیٹ...
کراچی نارتھ کراچی سے اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے صارم کا 9 روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔بچے کے اغوا کاکیس اے وی سی...
کراچی ناہید ویلفیئر آرگنائزیشن کی بانی ناہید مہر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔ وہ بہادرآباد کے علاقے میں...
کراچی سائٹ ایریا میٹروول سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے دونوں سگے بھائی اپنی خالہ کے گھر سے مل گئے جنہیں...
کراچی سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے سندھ کے تمام اضلاع کی اے ڈی پی اسکیموں کے لئے...
کراچی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے انٹر سال اول کے حالیہ متنازع نتائج اور بے ضابطگیوں کے خلاف...