قومی ادارہ برائے امراض قلب کے مرکزی دروازے پر سیوریج کا پانی جمع

03 اکتوبر ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ادارہ برائے امراض قلب کے مرکزی دروازے پر سیوریج کا پانی جمع ہو گیا جس سے مریضوں سمیت تیمارداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پیر کی صبح اسپتال کے مرکزی دروازے پر کھڑے سیوریج کے پانی سے بدبوبھی پھیل گئی،بعد ازاں متعلقہ اداروں نے مشینری کے ذریعے پانی صاف کرکے راستہ بحال ہوگیا۔