مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا

03 اکتوبر ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا،تفصیلات کے مطابق گذری سب میرین چوکی کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا ،احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ،مظاہرین نے روڈ کے دونوں ٹریکس کو بند کر دیا،دوسری جانب لنک روڈ ٹی کراسنگ پر ٹرک و ڈمپر ڈرائیوروں نےکانٹا ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا جس سے ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،گذشتہ ہفتے سے یہ احتجاج جاری ہے۔