ہڈیوں کے فری میڈیکل کیمپ اور ٹیسٹ کا انعقاد

03 اکتوبر ، 2023

کراچی (پ ر)پاکستان میں ہر 10میں سے 8مرد و خواتین میں کیلشیم کی شدید کمی سے جسم میں مختلف بیماریاں خصوصا ہڈیوں کے مختلف امراض پیدا ہوجاتے ہیں ،ہر انسان کو سال میں ایک مرتبہ ہڈیوں اور بھر بھرے پن کا کیلشیم کا وٹامن ڈی ٹیسٹ لازمی کروانا چاہئے ،ان خیالات کا اظہار معروف آر تھو پیڈک سرجن ڈاکٹر محمد یامین نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایڈوانسمنٹ میں ہڈیوں کے فری میڈیکل کیمپ اور ٹیسٹ کے موقع پر کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ اپنی غذا پر خصوصی توجہ دیں اور سبزیوں اور دودھ کا زیادہ استعمال کریں ۔