جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں تکمیل قرآن کریم پر تقریب ، پوزیشن ہولڈر کیلئےخصوصی انعامات

03 اکتوبر ، 2023

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے شعبہ تعلیم القرآن میں مسابقہ تلاوت بین الحفاظ اور 21 طلبہ کرام کی تکمیل قرآن کریم کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا، مسابقہ بین الحفاظ میں 12 طلبہ کرام نے حصہ لیا، تقریب میں پوزیشن ہولڈرکو خصوصی انعامات سے نوازا گیا، تقریب میں حسن کارکردگی پر شعبہ تجوید و قرأت اور شعبہ قرآن کے 2 نگران اساتذہ کرام کیلئے عمرہ کرانے کا اعلان بھی کیا گیا، تقریب میں قرآن کریم کی تکمیل کے شرف سے فیضیاب 21 حفاظ کرام کو جامعہ کے مہتمم قاری محمد عثمان نے آخری سورتیں پڑھائیں، جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے ناظم اعلٰی اور جمعیت علماء اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان کے مطابق جامعہ عثمانیہ سے اب تک سند فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کرام کی تعداد 3 ہزار 58 سے متجاوز ہے۔