کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کرکٹ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز میں جمعے کو نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی ۔ پلیئرز میگا ایونٹ میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے منگل کو راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف آخری وارم اپ میچ کھیلے گی۔ بڑے میچوں سے قبل آسٹریلیا کے خلاف وارم میچ بابر اعظم کیلئے ٹیم کمبی نیشن آزمانے کا آخری موقع ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ کے ساتھ نئی گیند کون کرے گا۔ ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف ففٹی بنانے والے عبداللہ شفیق اوپن کریں گے یا مسلسل آؤٹ آف فارم فخر زمان پر ہی بھروسہ کیا جائیگا ،ان سوالوں کے جواب دوسرے وارم اپ میچ میں ڈھونڈنا ہوں گے۔ پاکستان کو پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔ پاکستانی بولر346رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہے تھے۔ پہلے میچ میں شاہین آفریدی ،فخر زمان ، افتخار احمد نے شرکت نہیں کی جبکہ شاداب خان نے بولنگ نہیں کی۔ امکان ہے کہ دوسرے میچ میں پاکستان کو اپنے گیارہ کھلاڑیوں کو موقع دے گا۔ میچ سے قبل حیدرآباد دکن میں تین گھنٹے کا پریکٹس سیشن ہوا۔ کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کوبیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کرائی گئیں ، فیلڈنگ اور اسپنر ز پر بھی خاص توجہ دی گئی۔ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نےٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونا 6700 روپے فی تولہ مزید سستا ہو گیا، چاندی کی قیمت میں 105روپے فی تولہ کی کمی، عالمی...
کراچی کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے تک کم اور اوپنمارکیٹ میں 22پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت...
کراچیاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں اضافہ جبکہ...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،عالمی اداروں کی پاکستانی معیشت بارے مثبت خبروں سے جمعرات کو مارکیٹ میں زبردست...
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں11پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 1.01...
کراچی زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 4200روپے فی تولہ کیکمی،چاندی کی قیمت بھی65روپے فی تولہ کم ہو گئی، تفصیلات کے...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،پاک بھارت جھڑپوں میں اضافے اور جنگ کے گہرے ہوتے بادلوں کی وجہ سے سرمائے کا...