ورلڈکپ وارم اپ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کامیاب

03 اکتوبر ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گوہاٹی میں کرکٹ ورلڈکپ وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت چار وکٹ سے ہرادیا۔ میچ بارش کے سبب 37 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔ بنگلہ دیش نے 9وکٹ پر 188رنز بنائے ۔ انگلینڈ نے ہدف25ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ دوسری جانب تھیرووانن تھا پورم میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے ہرادیا۔ نیوزی لینڈ نے چھ وکٹ پر 321 رنز بنائے۔ ڈیون کونوے نے 78، ٹام لیتھم نے 52 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا نے 37 اوورز میں 4 وکٹ پر 211 رنز بنائے تھے کہ بارش ہوگئی ۔