محمد عباس ہیتھرو ایئرپورٹ پر پھنس گئے

03 اکتوبر ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے سوشل میڈیا پر پسینے میں شرابور تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ غیر ملکی ایئر لائنز کی فلائٹ میں تاخیر کی شکایت کررہے ہیں ۔ انہوں نے لکھا کہ ہیتھرو پر ہوں رات ہوٹل دیا تھا اب پھر انتظار میں ہیں، اب کوئی دوسری ایئر لائن دیکھ رہاہوں۔