غزہ ، سیدروت (اے ایف پی، مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے غزہ پر حملوں، مسجد اقصیٰ کی بار بار بے حرمتی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کیخلاف حماس کا جوابی ایکشن ، عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر الصبح حماس نے پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری ، بحری اور فضائی کارروائی کی ،حماس نے اسرائیلی کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوجیوں سمیت 290سے زائد اسرائیلی ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ،’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مددسے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا ، حماس نے 20منٹ میں 5ہزار راکٹ برسائے،کامیاب آپریشن پر غزہ کے کئی علاقوں میں فلسطینیوں کا جشن ، حماس کے حملے سے اسرائیل کے مختلف شہروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ، چھوٹے بڑے شہروں میں سائرن بجائے جاتے رہے جبکہ غزہ کی قریبی آبادی سے اسرائیلی فوجی بھاگتے اورشہری نقل مکانی کرتے رہے ،لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولنسز کے ذریعے سے ہسپتالوں میں منتقل کیا جاتا رہا ، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد کے قریب 22مقامات پر سڑکوں پر لڑائی جاری ہےجن میں 5مقامات پر شدید لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، اسرائیل کے جنوبی علاقوں سمیت تل ابیب کیلئے بھی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں ، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں آبادی پر فضائی بمباری کردی جس کے نتیجے میں280فلسطینی شہید اورایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ، اسرائیلی طیاروں نےہسپتالوں اور ایمبولنسز کو بھی نشانہ بنایا ، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جھڑپیں شروع ہوگئیں ، اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی ، حماس کے فوجی کمانڈر محمد الضیف نے ’آپریشن الاقصیٰ فلڈ‘ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینیوں سے ہر جگہ لڑنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ یہ زمین پر آخری قبضے کو ختم کرنے کی سب سے بڑی جنگ کا دن ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے غاصب (اسرائیل) کے تمام جرائم کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اُن کی بلا احتساب اشتعال انگیزی کا وقت ختم ہو گیا، ٹیلی گرام پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان میں حماس نے مغربی کنارے میں مزاحمت کرنے والے جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ عرب ممالک سمیت دیگر مسلم اقوام سے جنگ کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے، حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ ہم نے قابض اسرائیل کے تمام جرائم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،حماس کے مطابق انہوں نے غزہ پر صہیونی فورسز کی جانب سے رہائشی عمارتوں پر حملوں کے جواب میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بھی 150راکٹ حملے کئے ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ پر2ہزار سے زائد فضائی حملے کئے ہیں ، میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتوار کو 3بجے اسرائیل فلسطین تنازع پر اجلاس بلالیا ہے ۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ڈپٹی سیکریٹری، خزانہ ڈویژن راولپنڈی اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19کے افسر محمد اکرم کو...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اسٹار لنک کو لائسنس کا اجراء پاکستان سپیس ایکٹویٹیز...
ٹورنٹو کینیڈاکے انتخابات ، ٹرمپ کے مخالف بیانات سے لبرل پارٹی دوبارہ مقبول ہوئی، لبرل پارٹی کوامریکی صدر کے...
اسلام آبادپاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارت کے اس پروپیگنڈے کو گمراہ کن قرار دیا ہے جس میں کہا گیا کہ اسلام...
اسلام آبادراولپنڈی، وانا سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوششیں ناکام...
اسلام آبادبھارت سے پاکستانی سفارت کاروں اورعملے کا پہلا گروپ جو 30 افراد پر مشتمل ہے پاکستان پہنچ گیا ہے۔...
اسلام آباد فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ۔ مجموعی طور پر 23ہزار...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے...