کراچی ، سدیروت (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) اسرائیلی کی دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف حماس نے دوسرے روز بھی اسرائیل پر حملہ کردیا ، اسرائیل کے 8جنوبی شہروں میں شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ، حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد 700سے تجاو ز کرگئی ہے جن میں فوجی جرنیل سمیت متعدد فوجی اور پولیس اہلکار شامل ہیں ،2ہزار سے زائد اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں، امریکا نے اسرائیل کی مدد کیلئے اپنا بحری بیڑہ اور بحری جنگی جہاز روانہ کردیئے ہیں ،لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرنز کو بھی خطے میں اکھٹا کیا جارہا ہے ، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مزید فوجی سازوسامان فراہم کیا جائیگا جبکہ واشنگٹن خطے میں اپنے فوجیوں کی تعداد بھی بڑھائے گا ، لبنانی سرحد پر بھی اسرائیل اور حزب اللہ میں جھڑپوں کا سامنا،حزب اللہ بھی لڑائی میں شامل ہوگئی ، اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد415ہوگئی ہے ،اسرائیلی حملوں میں 2300سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ، غزہ پر بمباری کے دوران مساجد کو بھی شہید کردیا گیا جبکہ اسپتالوں اور کثیر المنزلہ عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ،اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں ، صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں 800مقامات پر بمباری کی گئی ہے ،حماس نےتل ابیب کے قریب واقع اسرائیل کے سب سے اہم ایئرپورٹ بن گوریان پر بھی اچانک حملہ کردیا۔ جس سے وہاں افراتفری پھیل گئی ۔ حماس نے اسرائیل کے فوجی اڈوں پر حملوں کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے،حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے ارکان اسرائیل کے اندر کئی مقامات پر اب بھی شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں، اسرائیلی شہروں میں مزید جنگجو بھیج دیئے ہیں ، غزہ کی پٹی سے ملحقہ کئی علاقوں میں اب بھی لڑائی جاری ہے، جن میں اوفاکیم، سدیروٹ، ید موردچائی، کفر عزا، بیری وائٹڈ اور کسوفیم شامل ہیں، حماس کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتوار کے روز بھی اپنے ارکان کی بڑی تعداد اسرائیل کے جنوبی شہر وں میں بھیجی ہےاور وہاں موجود اپنے ارکان کو کمک اور امداد بھی پہنچائی ہے ،اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیغاری نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حدود کے اندر اب بھی حماس کے کئی جنگجو موجود ہیں جنہیں قابو کرنے میں فورسز کو ناکامی کا سامنا ہے ،خوفزدہ یہودیوں نے اسرائیل سے انخلا شروع کردیا ہے ،ائیر پورٹ پر رش کا سامنا، فرانس نے بھی تل ابیب کیلئے پروازیں منسوخ کردی ہیں، اسرائیلی حکام کے مطابق حماس نے 100سے زائد گرفتار اسرائیلیوں کو غزہ منتقل کردیا ہے ، لبنانی ملیشیا حزب اللہ بھی لڑائی میں شامل ہوگئی ہے ، حزب اللہ نے حماس کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیل پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے اور حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے ، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں لبنان پر بمباری کی ہے ،صہیونی فوج کے ترجمان نے حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس جنگ میں شامل ہونے سے بازر ہے ،مصر کے شہر اسکندریہ میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے دو اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے ، مصر اور اسرائیل نے حملے کی تصدیق کی ہے ، پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ طویل اور مشکل ہوگی، جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ جرمنی نے اسرائیل اور یہودی اداروں کی سکیورٹی بڑھادی ہے ،فلسطین نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف عرب لیگ کا اجلاس بلانے کیلئے یاداشت جمع کروادی ہے ۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ڈپٹی سیکریٹری، خزانہ ڈویژن راولپنڈی اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر محمد اکرم کو...
اسلام آباد آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ یکم مئی 2025 سے آئندہ...
اسلام آبادبنگلہ دیش حکومت نے قطر کی مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کے لیے اپنے سیکڑوں فوجیوں کو بھیجنے کا...
اسلام آ باد شہباز شریف حکومت کےابتدائی 13 ماہ میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں کمی کی تفصیلات سامنے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
اسلام آبادپاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے بھارت کے اس پروپیگنڈے کو گمراہ کن قرار دیا ہے جس میں کہا گیا کہ اسلام...
نئی دہلی بھارتی وزرت دفاع نے گزشتہ روز بتایا کہ بھارت نے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اسٹار لنک کو لائسنس کا اجراء پاکستان سپیس ایکٹویٹیز...