اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ دو ریاستی فارمولے کا مطلب اسرائیل کو الگ ریاست تسلیم کرنا بالکل نہیں‘چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انتخابات سے پہلے رہاہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ہم نے نہیں‘آرمی چیف جنرل عاصم منیر سویلین بالادستی پر یقین رکھتے ہیں‘گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انوارالحق کا کہناتھاکہ اسرائیل فلسطین تنازع کا حل دو ریاستی فارمولا ہے جس کا مطالبہ خودفلسطینی کرتے ہیں ۔اس کے بعد ہی مشرق وسطیٰ میں استحکام نظر آسکتاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ پاکستانی کرکٹ شائقین کو ویزے دے ‘اگر ایساایونٹ پاکستان میں ہوتا تو بھارتی شائقین کو ضرور ویزے دیتے ۔انوار الحق نے کہاکہ مجھے نگراں وزیراعظم بنائے جانے کی اطلاع سابق وزیراعظم نے دی ۔
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن کی حدود میں واقع 34ہائوسنگ اسکیموں کی جانب سے پلاٹ بیچنے کیلئے اسلام آ باد کا نام...
پشاورخیبر پختونخوا محکمہ خوراک کے گندم ذخیرہ نظام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سرکاری...
اسلام آبادآئی ایم ایف کی شرط پوری ، وفاقی حکومت نے شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا۔ حکومت نے...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود...
اسلام آباد سعودی عرب سےپاکستان کےلیےآئل فیسلیٹی کی فراہمی میں مزیداضافہ ہواہے رواں مالی سال کے پہلےنو ماہ...