لاہور ، ریاض (نیوز ڈیسک، شاہد نعیم ) حماس اسرائیل جنگ پر چین نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے تشدد اور کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔ اسرائیل فلسطین تنازع کا حل دو ریاستوں کا قیام پر عمل درآمد اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں ہے، عالمی برادری کو ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب نے اسرائیل اور حماس کی لڑائی پر امریکا، یورپی یونین سمیت کئی ممالک سے رابطے کئے ہیں۔ پوپ فرانسس نے اسرائیل اور حماس سے کارروائیاں روکنے کا مطالبہ، یمن، کویت، ایران، عراق، ترکیہ، اردن، لبنان اور دیگر مسلم ممالک میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، فلسطین تنازع ایک بار پھر اٹھنا ظاہر کرتا ہے کہ امن عمل کو طویل عرصے تک تعطل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جلد سے جلد امن بات چیت بحال کرانے کی ضرورت ہے، فوری ضرورت ہے کہ عالمی برادری دیرپا امن کے لیے راستہ نکالے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقاصد کے حصول کے لیے چین عالمی برادری کے ساتھ انتھک محنت سے کام کرتا رہے گا۔ گستاوو پیٹرو کا کہنا تھا کہ جنگ سے کبھی یہ حاصل نہیں ہوگا، یہ صرف ایک امن معاہدے سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے جو بین الاقوامی قانون اور فریقین کے آزادانہ وجود کے حق کا احترام کرتا ہو۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ڈپٹی سیکریٹری، خزانہ ڈویژن راولپنڈی اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر محمد اکرم کو...
اسلام آباد آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ یکم مئی 2025 سے آئندہ...
اسلام آبادبنگلہ دیش حکومت نے قطر کی مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کے لیے اپنے سیکڑوں فوجیوں کو بھیجنے کا...
اسلام آ باد شہباز شریف حکومت کےابتدائی 13 ماہ میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں کمی کی تفصیلات سامنے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
اسلام آبادپاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے بھارت کے اس پروپیگنڈے کو گمراہ کن قرار دیا ہے جس میں کہا گیا کہ اسلام...
نئی دہلی بھارتی وزرت دفاع نے گزشتہ روز بتایا کہ بھارت نے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اسٹار لنک کو لائسنس کا اجراء پاکستان سپیس ایکٹویٹیز...