اسرائیل کیخلاف ’طوفان الاقصیٰ‘ شروع کرنے والے محمد الضیف کون ہیں؟ اصل نام ابراہیم المصری ، اسرائیلی حملوں میں کئی بار بچ نکلنے کے بعد خانہ بدوش کی زندگی اختیار کی

09 اکتوبر ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطینی گروپ حماس کے عسکری ونگ ’عز الدین القسام بریگیڈ‘ کے جنرل کمانڈر اور اسرائیل کے خلاف ’آپریشن طوفان الاقصیٰ‘ شروع کرنے والے محمد الضیف آخر ہیں کون؟ غزہ کے خان یونس پناہ گزین کیمپ میں 1965 میں پیدا ہونے والے محمد الضیف 1990 میں حماس فلسطینی گروپ حماس کا حصہ بنے۔ حماس میں شمولیت کے بعد 2002 میں محمد الضیف کے لیڈر بنے۔ محمد الضیف کی اہلیہ، سات ماہ کا شیرخوار بیٹا اور تین سالہ بیٹی 2014 میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ محمد الضیف کا پیدائشی نام محمد دياب ابراہیم المصری ہے لیکن اسرائیلی فضائی حملوں میں بچ نکلنے کے بعد انہوں نے خانہ بدوش طرز زندگی اختیار کی اور بعد میں الضیف کے نام سے مشہور ہو گئے جس کا عربی میں مطلب ’مہمان‘ ہوتا ہے۔ محمد الضیف کون ہیں