اسرائیل پر حملہ بائیڈن انتظامیہ کےایران سے معاہدے‘ کا نتیجہ ہے‘ٹرمپ

09 اکتوبر ، 2023

واشنگٹن(ایجنسیاں،جنگ نیوز)سابق امریکیصدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے دیگر ریپبلکن ساتھیوں نے حماس کے اسرائیل پر حالیہ حملے کی ذمہ داری بائیڈن انتظامیہ پر عائد کی ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس کے لیے ریپبلکنز نے ایران کو ٹرانسفر کیے گئے چھ ارب ڈالر کا حوالہ دیا ہے تاہم بائیڈن انتظامیہ کے مطابق یہ رقم تاحال ایران نے استعمال نہیں کی۔