کراچی(ٹی وی رپورٹ) سابق سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرتا ہے تو بہت زیادہ خون خرابہ ہونے کا خدشہ ہے، اسرائیل کی پہلی کوشش ہوگی کہ سرحد پر کنٹرول حاصل کرے، سینئر صحافی و تجزیہ کارمجیب الرحمن شامی نے کہا کہ الیکشن سے پہلے عمران خان نااہل ہوتے نظر آرہے ہیں، پارٹی بین نہیں ہوگی، سینئر صحافی و تجزیہ کار زاہد حسین نے کہا کہ ابھی تک کوئی الیکشن موڈ میں نہیں آیا، سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ پنجاب کو ون پارٹی الیکشن بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نےگفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت لڑائی میں تیزی آرہی ہے اور زیادہ سے زیادہ شدت پائی جارہی ہے۔ خدشہ ہے کہ اس وقت اسرائیل تیاری کررہا ہے کہ وہ غزہ کو غیرفعال کرے اوراس پر قبضہ کرلے۔ اس کی پہلی کوشش یہ ہوگی کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان جو سرحد ہے اس پر کنٹرول حاصل کرے۔ پہلی مرتبہ غیرمثالی جو حماس کا حملہ ہوا ہے اس میں حماس کے فائٹر اسرائیل کے اندر داخل ہوئے ہیں۔ بہت سارے اسرائیلیوں اور فوجیوں کو انہوں نے یرغمال بنایا ہے۔۔ اس وقت کہیں سے بھی امن کی بات نہیں آرہی کالز آرہی ہیں کہ شدت میں کمی ہونا چاہئے جس طرح سعودی عرب نے بھی کال دی ہے۔ اسرائیل سعودی عرب تعلقات پر اس وقت پانی پھر گیا ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ نواز شریف واپس آرہے ہیں کس حد تک وہ اپنے ووٹرز اور جماعت کو متحرک کرسکیں گے یہ آنے والا وقت بتائے گا۔سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ ن لیگ تیاریاں تو کررہی ہے ان کے تمام لیڈرز بہت متحرک ہیں ان کو علاقے بانٹ دیئے جائیں گے۔ پنجاب کو ون پارٹی الیکشن بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اس وقت دو قسم کی ہے یا غائب ہے یا تائب ہے۔ میاں صاحب آئیں گے تو ان کے لوگ ان کے گرد اکٹھے ہوں گے۔ الیکشن کا فیصلہ اس بنیاد پر نہیں ہونا کہ نواز شریف کے ووٹرز سپورٹرز کی کرتے ہیں۔ اس کا فیصلہ اس بات پر ہوگا جو لوگ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں وہ لوگ کیا کرتے ہیں۔ اگر الیکشن کا ٹرن آؤٹ کم رہا تو ن لیگ کا الائنس آرام سے آگے نکل جائے گا۔ عمران خان کی جو سپورٹ بیس ہے اس سے زیادہ ووٹر وہ ہے جو پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ سے نالاں ہے اور وہ بائی ڈیفالٹ خان صاحب کو ووٹ پڑتا ہے۔ الیکشن سے پہلے مجھے عمران خان نااہل ہوتے نظر آرہے ہیں میرا خیال ہے پارٹی بین نہیں ہوگی۔ یہ امیدواروں کا الیکشن نہیں ہے یہ الیکشن پرو اور اینٹی عمران خان پر ہوگا۔ میزبان مبشر ہاشمی نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ پچھلے15 سال سے غزہ کے محاصرے، مسجد الاقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی اور کئی دہائیوں کے مظالم سے تنگ آکر فلسطینیوں مزاحمت کاروں نے غزہ سمیت دیگر مقبوضہ علاقوں کا قبضہ چھڑانے کیلئے فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز کردیا ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ڈپٹی سیکریٹری، خزانہ ڈویژن راولپنڈی اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر محمد اکرم کو...
اسلام آباد آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ یکم مئی 2025 سے آئندہ...
اسلام آبادبنگلہ دیش حکومت نے قطر کی مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کے لیے اپنے سیکڑوں فوجیوں کو بھیجنے کا...
اسلام آ باد شہباز شریف حکومت کےابتدائی 13 ماہ میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں کمی کی تفصیلات سامنے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
اسلام آبادپاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے بھارت کے اس پروپیگنڈے کو گمراہ کن قرار دیا ہے جس میں کہا گیا کہ اسلام...
نئی دہلی بھارتی وزرت دفاع نے گزشتہ روز بتایا کہ بھارت نے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اسٹار لنک کو لائسنس کا اجراء پاکستان سپیس ایکٹویٹیز...