مغرب فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم پر خاموش تماشائی ہے، سینیٹر رضا ربانی

09 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے فلسطین اسرائیل جنگ سے متعلق کہا ہے کہ اب مغرب کی منافقت بے نقاب ہو چکی ہے، مغرب فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ فلسطینی زندہ رہنے کا حق، وقار اور ایک ریاست چاہتے ہیں۔